پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

افریقی ملک ’گابون‘ فوجی بغاوت کے بعد ایک اور مشکل میں

اشتہار

حیرت انگیز

وسطی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکواس نے گابون کی رکنیت آئین کی بحالی تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن اسٹیٹس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آئین کی دوبارہ بحالی تک گابون کی رکنیت معطل رہے گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق تنظیم کے رکن ممالک نے ایکواٹوریئل گینی میں ایک اجلاس کے دوران گابون میں فوجی بغاوت پر تفصیلی غوروخوص کیا۔

اجلاس کے دوران اراکین نے فیصلہ کیا کہ گابون کی اقتصادی تنظیم میں رکنیت ملک کے آئین کی بحالی تک معطل رکھی جائے گی۔

یاد رہے کہ وسطی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم کا قیام گابون میں سال 1983 میں لایا گیا تھا جن میں انگولا، برونڈی، وسطی افریقی جمہوریہ،چاڈ، کونگو، ساو تومے اور پرنسیپ، ایکواٹورئیل گینی ،گابون اور روانڈا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وسطی افریقی ملک گابون میں اقتدار پر قبضہ جمانے کے بعد فوجی انتظامیہ نے ملک کی برّی، فضائی اور بحری حدود کو کھول دیا ہے۔ فوجی جنتا کے رہنما جنرل برائس نگوما نے عبوری صدر کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ گبون میں 30 اگست کو فوجیوں کے ایک گروپ نے قومی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہو کر اقتدار پر قبضے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں