تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب جانے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ

ریاض: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن نے غیر ملکی مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی ایوی ایشن (گاکا) کی جانب سے غیرملکیوں کے لیے جاری ہونے والے سفری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ویب ایپلیکیشن پر لازمی رجسٹریشن کروانا ہوگی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی مسافر کو سعودی عرب پہنچنے سے قبل مقیم نامی ایپلیکشن پر خود کو لازمی  رجسٹرڈ کروانا ہوگا جبکہ تمام ائیرلائنز کو مسافروں کی رجسٹریشن  کے عمل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: خروج وعودہ ویزے کے حوالے سے نئی سہولت

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والوں کیلئے خصوصی رعایت

اسے بھی پڑھیں: پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پروازیں، نئی خوشخبری آگئی

گاکا نے واضح کیا کہ رجسٹریشن نہ کروانے یا ہدایت نامے کی خلاف ورزی پر مسافر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ فضائی کمپنی سے بھی اس بابت پوچھ گچھ ہوگی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے یکم دسمبر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک پر عائد براہ راست سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں