ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

قذافی اسٹیڈیم سے لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے اور کیبلز چوری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نامعلوم افراد قذافی اسٹیڈیم سے لاکھوں روپے مالیت کے8 کیمرے اور فائبر کیبل چوری کرکے فرار ہوگئے، ملزمان نے بڑی منصوبہ بندی سے واردات انجام دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز سے قبل ہی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے 8 کیمرے چوری کرلیے۔

چور اسٹیڈیم کے اطراف بچھائی گئی فائبر آپٹک کیبل بھی ساتھ لے گئے، تھانہ گلبرگ میں دو مقدمات درج کرلیے گئے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہیں، پی ایس ایل میچز کے انعقاد کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی تشکیل دیا گیا تھا

اسے پولیس کی چشم پوشی یا لاپروائی کہا جائے کہ چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈ میں موجود ہے لیکن تاحال وہ گرفتار نہیں ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں