تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

گال ٹیسٹ: سعود، آغا سلمان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ، پاکستان نے 5 وکٹ پر221 رنز بنالیے

گال ٹیسٹ میں سعود شکیل اور آغا سلمان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگزمیں5 وکٹوں کے نقصان پر221 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھی آخری لمحات میں بارش ہو گئی جس کے باعث دن کا قبل از وقت اختتام کرنا پڑا، سعود شکیل اور آغا سلمان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو قدرے بہتر پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔

سعود شکیل 69 اور آغا سلمان 61 رنزبنا کر کریزپر موجود ہیں، جب کہ پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے 91 رنزمزید درکار ہیں۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی تھی، جب محض 101 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، جے سوریا نے تین پاکستانی بیٹرز کو چلتا کیا تھا۔

سری لنکا کے خلاف گال میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اننگز کی شروعات اچھی نہ ہوسکی، اوپنر امام الحق صرف ایک رن بنا کر راجیتھا کا شکار بن گئے۔

شان مسعود نے کچھ مزاحمت کی اور وہ 39 رنز بنا پائے، اس کے علاوہ عبداللہ شفیق 19، کپتان بابراعظم 13 اور سرفراز احمد 17 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں، پرابتھ جے سوریا نے عبداللہ شفیق ،بابراعظم اور سرفراز کی اہم وکٹ اپنے نام کی، اس وقت کریز پر سلمان آغا اور سعود شکیل موجود ہیں.

واضح رہے کہ اپنی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین وکٹیں اپنے نام کی تھیں.

سری لنکا کی ٹیم دھننجایا ڈی سلوا کی شاندار سنچری کے بدولت 312 رنز کا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، مڈل آرڈ بیٹر نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جن کی باری کا خاتمہ نسیم شاہ نے کیا۔

سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز 64 رنز بنا کر نمایا رہے، پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 86، نسیم شاہ نے 90 اور ابرار احمد نے 68 رنز دے کر 3،3 بیٹرز کو پویلین چلتا کیا۔

آغا سلمان بھی 18 رنز کے عوض ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے، واضح رہے کہ اننگز کی شروعات میں پاکستانی پیسرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ایک مرحلے پر 54 کے اسکور پر میزبانی ٹیم کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں۔

ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکن ٹیم اسکور بورڈ پر زیادہ بڑا اسکور نہیں سجا پائے گی تاہم دھننجایا ڈی سلوا نے بہترین انداز میں پاکستانی بولرز کا مقابلہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور ٹیم کے مجموعے کو 312 تک پہنچا دیا۔

Comments

- Advertisement -