ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

طبی انقلاب: خون کے ٹیسٹ سے کینسر کی آسان تشخیص، ڈیڑھ لاکھ افراد پر تجربہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: خون کے ٹیسٹ سے کینسر کی جلد تشخیص کی ایجاد کے بعد اب ڈیڑھ لاکھ افراد پر تجربہ شروع کر دیا گیا، جو ایک نیا طبی انقلاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب بلڈ ٹیسٹ سے بھی کینسر کی تشخیص ممکن ہو گئی ہے، امریکی سائنس دانوں نے ایسا بلڈ ٹیسٹ ایجاد کیا تھا جس میں علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی کینسر کی تشخیص ممکن ہو گئی ہے۔

اس سلسلے میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے گریل ہیلتھ کیئر کمپنی کے تیار کر دہ بلڈ ٹیسٹ ‘گیلری’ (Galleri) کے لیے سب سے بڑے کلینکل ٹرائلز شروع کر دیے ہیں، اس ٹیسٹ میں علامات ابھرنے سے قبل ہی 50 اقسام کے کینسر کی شناخت ممکن ہے۔

- Advertisement -

گیلری ٹیسٹ ممکنہ طور پر جینیاتی ‘کوڈ سیل فری ڈی آکسی رائبونیوکلک ایسڈ (cfDNA)’ کے ٹکڑوں میں کیمیائی تبدیلیوں کا پتا لگا سکتا ہے، یہ ایسڈ ٹیومر سے خون کے دھارے میں شامل ہوتا رہتا ہے۔ یوں یہ سادہ بلڈ ٹیسٹ خون میں کینسر کے ابتدائی نشانیوں کو چیک کر سکتا ہے۔

برطانوی این ایچ ایس کے مطابق گیلری بلڈ ٹیسٹ کا تجربہ ایک لاکھ چالیس ہزار افراد پر شروع کر دیا گیا ہے، جسے کینسر کے علاج میں ایک نیا انقلاب قرار دیا جا رہا ہے۔ این ایچ ایس کی چیف ایگزیکٹو امانڈا پریچارڈ کا کہنا ہے کہ یہ فوری اور سادہ بلڈ ٹیسٹ کینسر کی جلد تشخیص اور علاج کے سلسلے میں ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، علامات کے ابھرنے سے بھی قبل کینسر کا پتا چلنے سے ہمارے پاس اس کے علاج کا بہترین موقع بھی میسر آ جائے گا۔

سائنس دانوں کی بڑی کامیابی، کینسر کا نیا اور محفوظ علاج دریافت

اب تک کی تحقیق کے مطابق یہ ٹیسٹ ان کینسرز کو ڈھونڈنے میں کارآمد ثابت ہوا ہے، جن کا ابتدائی مرحلے میں پتا لگانا عام طور پر بہت مشکل ہوتا ہے، جیسا کہ سر اور گردن، آنت، پھیپھڑوں، لبلبے اور گلے کا کینسر۔

گریل کمپنی کا کہنا ہے کہ گیلری ٹیسٹ نہ صرف کینسر کی وسیع اقسام کا پتا لگا سکتا ہے بلکہ یہ بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ کینسر جسم میں کس مقام پر موجود ہے، اور یہ ٹیسٹ خاص طور سے مہلک کینسرز کی تشخیص میں بہت کارآمد ہے اور غلط نتیجے کی شرح اس میں نہایت ہی کم ہے۔

برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ ان ٹرائلز کے ابتدائی نتائج 2023 میں متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں ہر سال تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار افراد میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں