ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

گوتم گمبھیر بھی بابر کی کپتانی پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا سے پاکستان کی شکست پر گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کی ہے۔

سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر نے جمعرات کو کولمبو میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میں شکست کے دوران بابر اعظم کی کپتانی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اسٹار اسپورٹس پر گفتگو کے دوران گمبھیر نے بابر کی حکمت عملیوں پر تنقید کی خاص کر اختتامی اوورز میں بابر کے فیصلوں پر حیرت کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

گمبھیر نے کہا انتہائی عام کپتانی کے ساتھ ساتھ زمان خان کے اوور میں مڈ آف میں ایک باؤنڈری لگی اور شاہین شاہ آفریدی کے اوور میں مڈ آف پر چوکا لگا وہ دونوں گیندیں سلو تھیں۔

گمبھیر نے کہا کہ بابر کو اپنی فیلڈ پلیسمنٹ کو ایڈجسٹ کرنا چاہیے تھا جب سلو گیندیں ہو رہی تھیں اگر آپ سلو گیند کرنا چاہتے ہیں تو مڈ آف فیلڈر کو لانگ آف پر رکھیں اور تھرڈ مین کو اوپر لائیں، یہ انتہائی آسان کپتانی ہے تصور کریں کہ اگر آپ کے آخری اوور میں 13 رنز باقی ہوتے تو یہ مشکل ہوتا۔

گمبھیر نے کوسل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرما کی سنچری شراکت کے دوران بابر کی کپتانی کی حکمت عملی پر بھی سوال اٹھایا۔

"آپ ایک مرحلے پر کھیل کو آگے بڑھنے دے رہے تھے آپ اپنے چھٹے باؤلر کا کوٹہ مکمل کرنا چاہتے تھے یہ اس طرح کام نہیں کرتا جب کوسل مینڈس اور سدیرا سمارا وکراما کے درمیان شراکت داری بن رہی تھی تو آپ کو اپنے اہم گیند بازوں کو لانا چاہیے تھا اور وکٹ لینے کی کوشش کرنی چاہیے تھی‘

Comments

اہم ترین

مزید خبریں