بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مرادآباد: بھارت خواتین کے لئے انتہائی غیر محفوظ ملک بن گیا، روزانہ کی بنیاد پر خواتین کے اغواء اور جنسی زیادتی کے درجنوں واقعات رپورٹ ہونے لگے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مراد آباد میں پولیس نے ضلع میں ایک بلیک میلنگ گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔ 6 افراد کا گروہ امیر لوگوں کو اغوا کر کے یرغمال بناتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گینگ کے ارکان خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز بناتے اور بھاری رقم وصول کرتے تھے۔

- Advertisement -

ایک شخص نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے بھائی کو اغواء کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک خاتون سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں عاصم، غیاث الدین، عبدل اور سجیہ شامل ہیں۔ جو اغواء کے بعد بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرتے تھے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے شرقیہ ریجن میں پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے بھارتی شہری کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

فحش مواد والی ویب سائٹس اور ایپس بند

واضح رہے کہ سعودی عرب میں قانون کے تحت کسی کو ہراساں کرنے کا جرم کرنے والے کو دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دو میں سے ایک جرمانے کی سزا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں