ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کہاں فروخت کرتے تھے؟ اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے منظم موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے خلاف کارروائی کی، کارروائی کے دوران سات رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا۔

سرفراز نواز نے ملزمان سے کی گئی تفتیش سے متعلق بتایا کہ ملزمان فی موٹر سائیکل صرف تین ہزار میں فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ عبدالرحمان عرف ڈاڈا بھی شامل ہے، ملزمان سے چھ موٹر سائیکلیں اورتین چیسز ملےہیں۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے میڈیا کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے بیان دیا کہ وہ بولٹن مارکیٹ، کھارادر اور جامع کلاتھ پر جاتےتھے اور پارکنگ پوائنٹ سے اپنی مرضی کی نئی موٹرسائیکل چوری کرتے اور تین ہزار میں علی بھٹو کباڑی کو بیچتےتھے، گروپ میں شامل مکینک موٹرسائیکلوں سے نیاسامان نکالتےتھے، نکالا گیا سامان گرفتار کباڑی علی بھٹو مارکیٹ میں فروخت کردیتا تھا، گینگ سرغنہ کی نشاندہی پر کباڑی علی بھٹوبھی گرفتار کرلیا ہے۔

سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزمان بڑی تعدادمیں موٹرسائیکلیں چوری کرچکےہیں، گرفتارملزمان سےمزیدتفتیش کاعمل جاری ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں