لاہور: فیکٹری ایریا پولیس نے دھوکے دہی کے ذریعے سادہ لوح افراد کے گردے نکالنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع ملی کہ سادہ لوح افراد کے گردے نکالنے والا ایک گروہ سرگرم ہے۔
خفیہ اطلاع کی بنا پر پولیس نے چھاپہ مار کر پانچ ملزمان شیراز، رمضان، عامر، سرفراز اور مونا کو گرفتار کرلیا۔
گرفتاری سے قبل ملزمان نے وسیم نامی شخص کو نشہ آور انجکشن لگا کر اس کا گردہ نکال لیا تھا۔
پولیس کی جانب سے گروہ کے سرغنہ ڈاکٹر اویس کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔