اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں کوڑاکرکٹ رہائشی سیکٹرز میں پھینکنے کے انکشاف کے بعد عدالت نےسی ڈی اے کی جانب سے رہائشی سیکٹرزمیں کوڑا پھینکنے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کوڑاکرکٹ رہائشی سیکٹرزمیں پھینکنے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد عدالت نےسی ڈی اےکی جانب سےرہائشی سیکٹرزمیں کوڑاپھینکنےپرپابندی عائدکردی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل،ایڈوکیٹ جنرل ،سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی ، سیکرٹری کابینہ،سیکرٹری داخلہ، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کونوٹس جاری کردیا۔
جسٹس بابرستارنےکیس کی سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آبادمیں کوڑاسائیڈاورڈمپنگ سائیڈنہ بنانےکاذمہ دارکون ہے؟
جس پر سی ڈی اے نے اعتراف کیا کہ اسلام آبادمیں کوڑاٹھکانےلگانےکیلئےکوئی ویسٹ مینجمنٹ اسکیم نہیں اور کوڑاپھینکنےکےلیےکوئی زمین ہےنہ ہی سائٹ۔
عدالت نےفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئے سماعت31 مارچ تک ملتوی کردی۔