جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

یورپ کو گیس سپلائی کی بحالی کیلئے روس نے شرط رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے یورپ کو گیس کی سپلائی بحال کرنے کیلئے اس پر عائد پابندیاں ہٹانے کی شرط رکھ دی ہے۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی ممالک بشمول جرمنی اور برطانیہ نے ہمارے ملک پر اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کے باعث روس Nord Stream 1 پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم نہیں کرپارہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے اس پائپ لائن سے گیس کی مکمل فراہمی کا انحصار مغرب کی جانب سے عائد پابندیوں کو ہٹائے جانے پر ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ چند روز روس کی سرکاری توانائی کمپنی Gazprom نے یورپی ممالک کو نارڈ اسٹریم پائپ لائن کے ذریعے گیس سپلائی روک دی تھی، سرکاری توانائی کمپنی کا کہنا تھا کہ گیس سپلائی تین روز کیلئے مرمتی کام کی وجہ سے روکی گئی ہے۔

تاہم بعد ازاں کمپنی نے جمعہ کو گیس سپلائی غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، روسی ادارے کا کہنا تھا کہ پائپ لائن کے ٹربائن میں خرابیوں کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب روس کی جانب سے گیس سپلائی کی بندش کو یورپی ممالک بلیک میلنگ قرار دے رہے ہیں، یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ روس توانائی کو بظور ہتھیار یورپ کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

روسی صدارتی آفس کے ترجمان کا بیان اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ روس یورپی یونین کو یوکرین پر حملے کے بعد ماسکو کے خلاف عائد پابندیاں ہٹانے کے لیے مجبور کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے بدلے میں روس اپنی گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں