کراچی : بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ مسکن چورنگی دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جائے وقوعہ سے آئی ای ڈیز، و دیگر دھماکا خیز مواد کے شواہد نہیں۔
تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسکن چورنگی دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ، جس میں بتایا گیا کہ دھماکاگیس لیکج کے باعث پیش آیا، جائے وقوعہ سے آئی ای ڈیز، و دیگر دھماکا خیز مواد کے شواہد نہیں۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی ٹیم نے متاثرہ عمارت کادورہ کیا ، ٹیم لیڈر نے بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل کےفلیٹ کاگیس کنکشن کٹاہواہے جبکہ دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کے کنکشن لگے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی کی ساری گیس لائنیں اور عمارت میں لگے تمام گیس میٹرز محفوظ ہیں، عمارت کوگیس فراہمی فوری طورپربندکردی گئی ہے۔
یاد رہے کراچی کےعلاقےمسکن چورنگی میں رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا ، جس میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئےجبکہ خواتین سمیت چھبیس افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں : گلشن اقبال کراچی میں دھماکا، عمارت کا ایک حصہ منہدم، 5جاں بحق، 23 زخمی
دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دومنزلیں اورگراونڈفلورمکمل طورپرتباہ ہوگیا جبکہ دودوکانیں اورایک نجی بینک کوشدید نقصان پہنچا۔
وزیراعلیٰ سندھ اورآئی جی سندھ نےدھماکےکانوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، ڈی جی رینجرزمیجرجنرل عمربخاری نےجائےوقوع کادورہ کیااور متاثرہ جگہ کا معائنہ کیاجبکہ خستہ حال متاثرہ عمارت کودیگررہائشیوں سےخالی کرالیاگیاہے ۔