کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن مسلم کالونی میں گیس لیکیج دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن مسلم کالونی میں پیش آیا ہے جہاں رات شدید سردی سے بچنے کے لیے اہلخانہ نے ہیٹر جلانے کے لیے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اس واقعے میں آگے نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
- Advertisement -
دھماکے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔