تازہ ترین

کراچی والوں کیلئے دہرا عذاب، بجلی کے بعد اب سوئی گیس بھی بند

کراچی : سوئی سدرن گیس بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم پرچل پڑی، کے الیکٹرک کی طرح اب یہ ادارہ بھی عوام کی زندگی اجیرن کردے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار  نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں باقاعدہ گیس لوڈشیڈنگ کا اعتراف کرلیا۔۫

ایم ڈی عمران منیار نے کہا ہے کہ اگر رہائشی علاقوں کی سوئی گیس بند نہیں کریں گے تو اس سے جو نقصان ہوگا وہ بھی عوام کو ہی بھرنا پڑے گا۔

ادارے نے گیس لیکج پر قابو پانے کے بجائے عوام پر نقصان بھرنے کی ذمہ داری ڈال دی، ایم ڈی کا کہنا ہے کہ زیادہ نقصان والے علاقوں میں 7گھنٹے تک گیس بند کی جارہی ہے۔

ایم ڈی عمران منیار ن ے مزید کہا کہ گیس چوری اور زیادہ لیکج والےعلاقوں میں سوئی گیس بند کی جاتی ہے، ہم کےالیکٹرک کی طرح زیادہ گیس چوری والے علاقوں میں گیس کی سپلائی بند کردیتے ہیں۔

Comments