جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گیس کی قیمت میں سات فیصد تک اضافہ متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مہنگائی کے مارےعوام پر مزید بوجھ۔ بڑھانے کی تیاری جاری ہیں ، حکومت نے سسٹم کے لاسسز کا بوجھ عوام پرمنتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد گیس کی قیمت میں سات فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول بم کے بعد اب گیس بم کی تیار مکمل کرلی ہے، حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیوں کے سسٹم میں نقصانات کا حجم اٹھارہ ارب روپے تک کا ہوگیا ہے۔ حکومت نے یہ رقم صارفین کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت گیس کی قیمت میں پانچ سےسات فیصد تک اضافےکی تیاری کر لی ہے، فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔

زرائع کے مطابق وزرات توانائی نے خبردار کیا ہے کہ اگرسوئی نادرن اور سوئی سدرن کو فوری طور پر رقم کی ادائیگی نہیں ہوئی، کمپنیوں کے خسارے میں جانا کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کردیا گیا تھا،جس کے مطابق پیٹرول 3.56 ، ڈیزل 6.94 پیسے اور مٹی کا تیل 6.28 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں