اشتہار

کراچی میں گیس کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نارتھ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے سے گیس کی فراہمی بند رہی جس سے علاقہ مکین پریشان اور کھانوں کی تیاری کے لیے انھیں نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے سے گیس کی بندش کے سبب وہاں کے رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، گھر کی خواتین کو ناشتے اور کھانوں کی تیاری کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علاقہ مکین نے اس حوالے سے بتایا کہ نارتھ کراچی کے کچھ علاقوں میں 12 بجے گیس بحال کی گئی تاہم گزشتہ کئی گھنٹوں سے گیس کی فراہمی بند تھی جس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

- Advertisement -

ترجمان ایس ایس جی سی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ بدھ کی رات ساڑھے 9 بجے تک کام مکمل کر لیا گیا تھا، گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ یومیہ لوڈ مینجمنٹ کے مطابق گیس سپلائی بند ہوئی جو آج صبح دوبارہ شروع ہوگئی، ایس ایس جی سی سسٹم میں صبح 11 بجے کے قریب انتہائی کم پریشرکی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں