جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کن علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہےگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن کی منتقلی کے باعث کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی آج معطل رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ صفورا چورنگی کے قریب بی آرٹی کے روٹ پر گیس پائپ لائن کی منتقلی کا کام کیا جائے گا، جس کے باعث صفورا چورنگی کے اطراف آج رات گیس کی فراہمی منقطع رہےگی۔

متاثرہ علاقوں میں رات11 بجے سے صبح 4 بجے تک گیس کی بندش ہوگی، گلستان جوہر بلاک 1، 2، 3، 14 اور 15 کے علاقے اور ان کے اطراف کےعلاقے متاثرہونگے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کی کمی سے شہر میں گیس بحران شدت اختیارکر گیا ہے، شہری لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک گیس غائب ہوجاتی ہے، جس سے گیس بحران شدت اختیارکر گیا ہے اور گھروں میں خواتین کو کافی مشکالات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانا شروع کر دیا ، بیشترعلاقوں میں گیس پائپ لائن، گیس میٹرز میں پانی آنے لگا ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل گیس صارفین کو کافی پریشانی ہے۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا تھا کہ نعمت بسل پلانٹ میں ہفتہ کی شب بجلی کی خرابی کا مسئلہ پیش آیا تھا، جس کے باعث ایس ایس جی کو گیس فراہمی متاثرہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں