تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

گیسٹرو اور ڈائریا بے قابو، سیلاب زدہ علاقوں میں صورت حال خوفناک

کراچی: سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں صورت حال انتہائی ابتر ہوچکی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو کمسن بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل فیض گنج میں مزید دو بچے گیسٹرو کے باعث دم توڑ گئے، پانچ ماہ کی سیما اور چھ ماہ کے اعجاز نے گاؤں ڈنو لاشاری میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

خیرپور ضلع میں گیسٹرو نے تباہی مچا رکھی ہے، گزشتہ دس روز میں پندرہ سے زائد بچے گیسٹرو کے باعث موت کے منہ میں جاچکے جس کے باعث
ضلع بھر میں گیسٹرو ملیریا اور دیگر امراض کے باعث جانبحق بچوں کی تعداد ایک سو سے زائد ہو گئی ہے۔

ادھر سکھرکےاسپتال ملیریا ، گیسٹرو ڈائریا اورجلدی امراض کےمریضوں سے بھر گئے، بچہ وارڈ میں گنجائش سے زیادہ مریض موجود ہیں اور ایک بیڈ پر تین تین بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سیلابی پانی میں ‘خونخوار مگرمچھ’ نکل آیا

خوفناک صورت حال یہ ہے کہ وبائی امراض کے پھیلتے ہی اتائیوں نے اپنے کلینک لگالیے، ایک ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کو ڈرپ لگائی جارہی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق ہونے سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 299 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -