اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شاہ رخ سے شادی نے مجھے نقصان پہنچایا، گوری خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے اسٹار شاہ رخ کی اہلیہ نے اپنی ازدواجی زندگی سے حیرت انگیز انکشاف کرڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوری خان نے ہدایت کار کرن جوہر کے شو ‘کافی ود کرن سیزن سات میں شرکت کی اور اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔

مذکورہ پروگرام ابھی آن ایئر نہیں ہوا تاہم اس کے ٹیزر میں گوری خان نے بتایا کہ کس طرح سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ ان کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلیتے تھے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ شاہ رخ خان کی بیوی ہونا ان کے کام کے خلاف جاتا ہے، اسی وجہ سے 50 فیصد کام نہیں مل پاتا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے بڑی خبر

گوری خان کا کہنا تھا کہ نئے منصوبوں پر غور کرتے وقت کچھ لوگ بطور ڈیزائنر لیتے ہیں، لیکن اکثر ایسا نہیں بھی ہوا، کیونکہ کبھی کبھا لوگ شاہ رخ خان کی اہلیہ کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ و انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈیزائنز کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے بے حد پزیرائی بھی ملتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں