اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

گوتم گمبھیر ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پالی کیلے: بھارت کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خاصی وائرل ہے جس پر اب گمبھیر نے جھوٹی وضاحت پیش کی ہے۔

پیر کے روز کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اسٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے تماشائیوں کو نعرے لگانے پر نازیبا اشارہ کرتے ہیں۔

ایکس پر متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جن میں گمبھیر کے پیچھے مختلف نعرے لگائے جارہے ہیں، کچھ بھارتی صارفین نے دعویٰ کیا کہ تماشائیوں نے گوتم کو دیکھ کر ‘کوہلی کوہلی’ کے نعرے لگائے تھے جس پر گمبھیر کو غصہ آیا اور انہوں نے یہ نازیبا حرکت کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب اس ویڈیو سے متعلق دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ کوہلی کوہلی کے نعروں والی آواز کو ایڈٹ کیا گیا ہے، گمبھیر نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کرنے والے پاکستانی شائقین کو یہ اشارہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جب صحافی نے سابق کرکٹر سے اس وائرل ویڈیو سے متعلق سوال کیا تو گوتم نے کہا سب سے پہلی بات تو یہ کہ سوشل میڈیا پر جو بھی دکھایا جاتا ہے وہ سب سچ نہیں ہوتا، لوگوں کا جو دل کرتا ہے چلاتے ہیں۔

گوتم گمبھیر نے پاکستانی تماشائیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا جو ویڈیو وائرل ہوئی اس کی سب سے بڑی سچائی یہ ہے کہ اگر آپ بھارت کے خلاف نعرے لگائیں گے، اگر آپ یہ کہیں گے کہ ہندوستان مردہ باد یا آپ کشمیر کے بارے میں بات کریں گے تو بندہ کوئی نہ کوئی ردعمل تو دے گا یا پھر بندہ ہنس کے چلا جائے گا۔

کوہلی کی تعریف میں نعرے، گوتم گمبھیر کا پاکستانی فینز کو نازیبا اشارہ

سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا کہ کراؤڈ میں کچھ پاکستانی لوگ تھے جو بھارت کے خلاف چیزیں بول رہے تھے، اسی لیے میں نے یہ کیا۔

کرکٹر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا ان دعووں سے بھر گیا کہ یہ اس واقعے کی حقیقی ویڈیو نہیں ہے جس کی گوتم گمبھیر بات کررہے ہیں جبکہ یہ ایک پرانی ویڈیو کی وائس ہے جسے اس ویڈیو میں سیٹ کیا گیا ہے۔

اصل ویڈیو

فیکٹ چیک کے مطابق میچ کے دوران کسی بھی موقع پر کوئی ’’بھارت مخالف‘‘ نعرے نہیں لگائے گئے، یہ شواہد یقینی طور پر گمبھیر کے اس دعوے کی تائید نہیں کرتے ہیں کہ ان کے نازیبا  اشارہ عوام کے اس طرح کے نعروں کا ردعمل تھا۔

 فیکٹ چیک کے مطابق ’’بھارت مخالف‘‘ نعرہ درحقیقت ایک پرانے ویڈیو کی وائس ہے جسے ہٹا کر گمبھیر کے ویڈیو پر لگا دیا گیا ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سری لنکا کے ایک اسپورٹس جرنلسٹ نیبراز رمضان نے ’بھارت مخالف‘ نعروں کے دعوؤں کی تردید کی، انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے کزن جو وہاں بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے صرف ’’کوہلی کوہلی‘‘ کے نعرے سنے۔

ان دعوؤں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گوتم گمبھیر پھر سے جھوٹے ثابت ہوگئے، ان کی  پاکستان اور مسلمانوں سے نفرت کھل کر سامنے آئی ہے، اس سے قبل بھی پاک بھارت میچ کے موقع پر گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں بات چیت پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں