ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

معروف بھارتی کھلاڑی کا کرکٹ کے میدان میں واپسی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے سابق کھلاڑی گوتم گھمبیر نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں واپسی کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوتم گھمبیر نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے آئندہ لیجنڈز لیگ کرکٹ میں حصہ لینے کے لیے’ہاں’ کردی ہے۔

بھارت کے سابق اوپنر بلے باز کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں جانے کے لیے پرجوش ہوں، عالمی کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ کھیلنا میرے لیے خوش قسمتی اور اعزاز کی بات ہوگی۔

ادھر لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نے بھی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے میدان پر گمبھیر کے تعاون کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین کے انجرڈ ہوتے ہی ’محمد عامر‘ ٹاپ ٹرینڈ‌ بن گئے

انہوں نے ملک کو عالمی کپ میں چمپئن بنایا ہے، گوتم کے آنے سے لیجنڈز لیگ کرکٹ کا تجربہ مزید بہترین ہونے والا ہے۔

حکام کے مطابق لیجنڈز لیگ کرکٹ وریندر سہواگ سمیت ہربھجن سنگھ، محمد کیف اور عرفان پٹھان بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ گوتم گمبھیر بھارت کی جانب سے 58 ٹیسٹ اور 147 ون ڈے میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 20 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 9 ہزار 392 رنز بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں