اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

ویڈیو رپورٹ: گاو کدل قتل عام کو 35 سال مکمل ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گاو کدل قتل عام کو 35 سال مکمل ہو گئے، یہ زخم آج بھی تازہ ہے۔

21 جنوری 1990 میں سرینگر کے پل گاو کدل پر بھارتی فورسز کی جانب سے 100 سے زائد افراد کو شہید جب کہ 300 زائد کو زخمی کیا گیا تھا، بھارتی فوج کی جانب سے سری نگر کے علاقے میں گھروں پر دھاوا بول کر تقریباً 300 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق قتل عام کا مقصد غاصب بھارتی فوج کا اپنی بربریت پر پردہ ڈالنا اور پرامن کشمیری مسلمانوں کو خوف زدہ کرنا تھا، ہندوستانی حکومت نے گاوکدل کے قتل عام کے الزام سے بچنے کے لیے بھونڈی کوشش کرتے ہوئے ایف آئی آر تک درج نہ کرائی۔

گاوکدل کے قتل عام کو 35 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک کسی ذمہ دار کو گرفتار نہیں کیا گیا، انسانی حقوق کی تنظمیوں کی جانب سے دباوٴ کے پیش نظر بھارتی حکومت نے نام نہاد انکوائری شروع کی جو کسی بھی نتیجے پر پہنچے بغیر 2014 کو ختم کر دی گئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 35 برس میں 1 لاکھ سے زائد نہتے کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا، گاوکدل کا واقعہ خواتین کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران پیش آیا تھا، گاو کدل قتل عام کے متاثرین گزشتہ 35 سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔

35 سال گزرنے کے باوجود اس اندوہ ناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں