تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غزہ: رات گئے اسرائیلی افواج کی جانب سے فضائی حملے

غزہ: غزہ میں حماس کے زیر انتظام 4 علاقوں میں رات گئے اسرائیلی افواج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔

اسرائیلی فوجی افسر کے مطابق یہ حملے اسرائیلی فوج کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کے ردعمل کے طور پر کیے گئے۔

حملوں کا نشانہ مغربی پٹی پر حماس کے زیر انتظام 4 علاقے تھے۔ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس سے ایک روز قبل بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے 5 جگہوں پر حملے کیے جاچکے ہیں جس کی وجہ، ان کے مطابق، سرحد پر مارٹر گولے تھے جو حماس کی جانب سے پھینکے گئے۔

gaza-2

فلسطین کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور ٹینکوں سے مشرقی علاقے طوفاہ میں گولے فائر کیے گئے۔ گولہ باری کے اس تبادلے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں اور نہ کسی فلسطینی مزاحمتی گروپ نے مارٹر چلانے کا دعویٰ کیا۔

تاہم حماس اور ایک اور فلسطینی جہادی گروپ اسلامی جہاد نے اسرائیل کو مزید حملوں کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ حماس کے مطابق وہ اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

gaza-3

اسرائیل نے حال ہی میں حماس پر غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب نئی سرنگیں بنانے کے الزامات عاید کیے ہیں لیکن اس کے باوجود سرحدی علاقے میں صورت حال پرامن رہی۔

یاد رہے کہ ان سرنگوں کو تباہ کرنے کے نام پر ہی اسرائیل نے 2014 میں غزہ کی پٹی پر 50 روزہ جنگ مسلط کی تھی۔ اس جنگ کے خاتمے کے بعد سے دونوں کے درمیان جنگ بندی جاری ہے تاہم وقتاً فوقتاً تشدد کے واقعات سے اس جنگ بندی کے ٹوٹنے کے خطرات پیدا ہوتے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -