بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

غزہ جنگ بندی کی کوششیں تیز، حماس کے بھی رابطے

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ جنگ بندی کے ثالث اسرائیل کی جانب سے سیزفائر کو ختم کیے جانے کے بعد امن کو برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ثالثوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مصر اجلاس کی میزبانی کےلیے حماس کےعہدیداروں سے بات چیت کر رہا ہے۔

ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو روکنے کیلئے ثالثوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں حماس اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہے۔

حماس اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست نے جنگ بندی کے معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے راہِ فرار اختیار کر لی ہے اور غزہ میں ہمارے عوام کے خلاف قتلِ عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جب کہ عالمی برادری شرمناک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

قابض ریاست کی جانب سے یہ دعویٰ کہ مزاحمتی قوتیں اس کی افواج پر حملے کی تیاری کر رہی تھیں، سراسر بے بنیاد ہے۔ یہ محض ایک کھوکھلا جواز ہے جس کے ذریعے وہ جنگ کی بحالی اور اپنے خونریز حملوں میں شدت لانے کو درست ثابت کرنا چاہتا ہے۔

کوششوں کے باوجود اسرائیل نے جنگ بندی میں توسیع کی پیشکش مسترد کر دی ہے اور محصور غزہ کی پٹی میں آج صبح سے اسرائیلی نے پھر وحشیانہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ثالثوں کو جنگ بندی کے مسترد ہونے سے آگاہ کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں