پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

غزہ جنگ بندی : فریقین معاہدے کا احترام کریں، پوپ فرانسس

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ جنگ بندی معاہدہ پر عمل درآمد کے پہلے دن پوپ فرانسس نے اپنے رد عمل میں خوشی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فریقین معاہدہ کا احترام کریں۔

مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے اس کا احترام کیا جائے۔

گزشتہ روز اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ کرانے میں کردار ادا کرنے والے ثالثوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

- Advertisement -

پوپ فرانسس نے فریقین اور ثالثین پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھائیں۔ نیز اسرائیلی قیدیوں کو رہائی دلا کر ان کے گھروں میں بھجوائیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ تمام فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام یرغمالی بہت جلد اپنے گھروں میں اپنے پیاروں کے پاس پہنچیں گے۔ انہو ں نے بتایا کہ غزہ میں اشد ضروری انسانی امداد بہت جلد پہنچنے کی بھی امید ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی سیاسی حکام دو ریاستی حل تک پہنچیں گے، دعا ہے کہ سب بات چیت، مفاہمت اور امن کیلئے راضی رہیں۔

واضح رہے کہ پوپ فرٓانسس اس سے پہلے بھی جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی بلا تعطل ترسیل کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں