پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج نے رفح اور شمالی غزہ کے بڑے رقبے پر قبضہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: اسرائیلی فوج نے سیکیورٹی زون کو وسعت دینے کے لیے رفح اور شمالی غزہ کے بڑے رقبے پر قبضہ کر لیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو جنوبی غزہ میں ایک نئے قائم کردہ ’’سیکورٹی کوریڈور‘‘ پر تعینات کیا گیا ہے، جو رفح شہر کو باقی پٹی سے منقطع کر دیتا ہے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 46 افراد شہید کر دیے گئے ہیں، جن میں شمالی بیت حانون میں 6 فلسطینی بھی شامل ہیں۔


غزہ میں اسرائیلی فوج کی 15 فلسطینی طبی کارکنوں کو قتل کرنے کی ہولناک ویڈیو منظر عام پر آ گئی


غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، ڈیڑھ لاکھ شہری پھرسے دربدر ہو گئے ہیں، قابض فوج نے غزہ کو بچوں کے لیے قبرستان بنا دیا، اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں یومیہ 100 بچے شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔

تازہ حملوں میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے خان یونس میں ایک اور صحافی اسلام مقداد شہید ہو گیا، فضائی حملے میں مسجد بھی شہید کر دی، محصور فلسطینی علاقے میں شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 669 ہو گئی۔ ایک لاکھ 15 ہزار 200 سے زیادہ زخمی ہیں۔ ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں