جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے مزید 123 شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے مزید 169 فلسطینی شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں صہیونی فورسز کی بربریت کے 125 ویں روز بھی بمباری جاری رہی، بد ترین جارحیت سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 123 فلسطینی شہید اور 169 زخمی ہو گئے۔

جبالیہ میں گھر پر بمباری کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہوئے، خان یونس میں الہناوی اسکول پر راکٹ حملہ کیا گیا، جنوبی رفح شہر پر مختلف مقامات پر فضائی بمباری میں پانچ بچوں سمیت 14 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار700 تک پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

مکمل فتح کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں، نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کے لیے حماس کی تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد رفح پر حملے کا حکم دے دیا ہے، رفح وہ شہر ہے جہاں 12 لاکھ فلسطینیوں نے پناہ حاصل کی ہے۔ ادھر شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے محاصرے کی وجہ سے پھنسے ہوئے 3 لاکھ سے زائد شہریوں کے لیے قحط کا خوف شدت اختیار کر گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں