10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

غزہ اندھیروں میں ڈوب گیا، اسرائیل کا تمام سپلائی معطل کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: اسرائیل کی جانب سے بجلی بند ہونے پر غزہ شہر اندھیروں میں ڈوب گیا ہے، اسرائیل نے ہر قسم کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے لیے فیول، اشیا اور بجلی کی سپلائی معطل کر دی ہے، اسرائیل سے بجلی فراہم کرنے والی تمام پاور لائنوں کے فیل ہونے سے غزہ کی پٹی مکمل تاریکی میں ڈوب گئی ہے۔

ساحلی علاقوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے محصور غزہ کی پٹی کے تمام صوبوں میں بجلی کا مکمل بلیک آؤٹ رہا، اسرائیلی جارحیت میں 480 فلسطینیوں کی جانیں جا چکی ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ غزہ پہلے ہی تقریباً 60 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ایک ہی پاور جنریشن اسٹیشن پر انحصار کرتا ہے، جس میں ہر گھر کو روزانہ صرف 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

آپریشن طوفان الاقصیٰ جاری، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 530 سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین بندش نے محصور علاقے میں بجلی اور توانائی کے شعبے پر پہلے سے زیادہ بوجھ ڈالا ہے، جس کا غزہ میں صحت کی دیکھ بھال، پانی کی فراہمی، ماحولیاتی خدمات، صفائی ستھرائی اور عوامی خدمات سمیت ضروری شعبوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔

ڈائریکٹر الشفا اسپتال غزہ ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کے مطابق غزہ کا اسپتال بھی اسرائیل کی بجلی بندش سے دوچار ہونے سے اسپتال میں طبی سہولتیں فراہم نہیں کر پا رہے، اور زخمیوں کی اموات ہو رہی ہیں، اسپتالوں میں اس وقت 1600 سے زائد زخمی فلسطینی موجود ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے، انھوں نے بتایا کہ اسپتال میں ویسے ہی طبی سامان کی شدید قلت ہے، لوگوں کا بیرون ملک علاج نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ اسرائیل روکتا ہے۔

خیال رہے کہ 2007 سے اسرائیل نے سیکیورٹی کا بہانہ کر کے مصر کے ساتھ غزہ کی پٹی کو ’بلاک‘ کر رکھا ہے، غزہ کو جانے والی اور وہاں سے باہر نکلنے والی تمام سپلائی پر اسرائیل کا کنٹرول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں