تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ کے گھر کے سامنے اور دنیا بھر میں سفارتخانوں کے باہر غزہ کے لیے مظاہرے

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کو روکنے کے لیے لوگ سڑکوں پر نکل رہے ہیں، گزشتہ روز بھی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے گھر کے سامنے اور دنیا بھر میں سفارتخانوں کے باہر غزہ کے لیے مظاہرے کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن میں ہزاروں افراد مسلح ہو کر فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے کہا کہ مسجدِ الاقصیٰ کی آزادی اور فلسطینوں کے لیے حاضر ہیں، مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے رہے، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اورلنگٹن میں مظاہرے کے دوران سراپا احتجاج مظاہرین نے اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

لبنان میں مظاہرین نے فرانسیسی ایمبیسی کے سامنے علامتی تابوت اور جنازے رکھ کر اسرائیلی سفاکیت کے خلاف احتجاج کیا۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں بھی امریکی سفارت خانے کے باہر ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور امریکی حکومت سے جنگ بند کروانے کا مطالبہ کیا، اسپین کے گورنیکا قصبے میں سیکڑوں افراد نے فلسطین کی حمایت میں فلسطینی جھنڈے کا انسانی موزیک بنا ڈالا۔

تل ابیب کو جلا کر راکھ کر دیں گے، حماس نے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والی تیاری کی ویڈیو جاری کر دی

واضح رہے کہ غزہ کے اسپتال زخمیوں سے بھرے ہیں، جن میں بہت بڑی تعداد بچوں کی ہے، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز کو دیکھ کر ہر آنکھ نم اور دل گرفتہ ہے، ایسی وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیند سے نڈھال ایک چھوٹا بچہ اپنی چھوٹی زخمی بہن کے ساتھ بیٹھا ہے، دوسری جانب اسرائیلی سفاکیت کے خلاف ایک باپ اسپتال میں موجود بچوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہتا ہے کہ قابض دشمن کی بمباری سے ڈرنا نہیں ہے، بی اسٹرانگ، اور بچے اس کو رو رو کر اسرائیلی ظلم کی داستان بیان کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -