تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پیپلزپارٹی کو زوردار جھٹکا، تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی

گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو زوردار جھٹکا لگ گیا جب کہ تحریک انصاف کے لیے زبردست خوشخبری سامنے آگئی۔

جی بی ایل اے 2 سے پی ٹی آئی امیدوار فتح اللہ دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو6860ووٹ ملے۔پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو96ووٹ کی برتری سےکامیابی ملی۔

پیپلزپارٹی نےجمیل احمدکی شکست پردھرنا دیااوردوبارہ گنتی کامطالبہ کیا تھا۔پیپلزپارٹی کے جمیل احمد 6764ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔آر او نےجی بی ایل اے2کا فارم49 بھی جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نےحلقہ 3کےبیلٹ پیپرز آر او کےحوالےکر دیے۔آراونےچیف الیکشن کمشنرآفس سےسیکیورٹی میں بیلٹ پیپرزوصول کرلئے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ 15 نومبر کی طرح 22 نومبر کو بھی شفاف انتخابات کرائیں گے۔بیلٹ پیپرزحوالگی کےموقع پرسیکریٹری قانون موجودتھے۔الیکشن کمشنر،سیکریٹری بورڈ آف ریونیو،ڈی سی کی موجودگی میں بیلٹ پیپرزحوالےکئےگئے۔

گلگت بلتستان حکومت کی تشکیل نو

تحریک انصاف نے تعداد پوری کرلی

گلگلت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد امیدوار نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

جاوید منوا کی شمولیت کے بعد گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ تعداد مکمل ہوگئی ہے۔

آزاد امیدوار کی شمولیت کے حوالے سے نگر میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ چار روز قبل گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 300 سے زائد امیدواروں نے 23 حلقوں کے لیے انتخابات میں حصہ لیا۔

تحریک انصاف نے 9 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ میدان مارا جبکہ 7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے، اسی طرح پیپلزپارٹی کے تین، مسلم لیگ ن کے دو امیدوار بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Comments

- Advertisement -