سکردو : گلگت بلتستان میں الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریکِ انصاف کی برتری کے بعد کارکنان نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔
الیکشن میں حاصل ہونے والی مکمل نشستوں کا اعلان ہوتے ہی تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان پارٹی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکل آئے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوب نعرے بازی کی۔
تحریک
انصاف کے کارکنان کا جیت کا جشن #جیت_مبارک_تحریک_انصاف pic.twitter.com/2yUWO6YttG
— Hans Masroor Badvi (@hansbadvi) November 15, 2020
اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کارکنان نے فرط جذبات میں گلے لگا کر ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارکباد دی اس موقع پر خوبصورت اتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
دوسری جانب پارٹی کی فتح پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں، اس سسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ ودیگر نے کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے تمام 23 حلقوں کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پارٹی پوزیشن کچھ اس طرح ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو 9، آزاد امیدواروں کو7 پیپلزپارٹی کو 4 اور ن لیگ کو 2 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے حصے میں ایک نشست آئی۔