تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جی سی سی اجلاس، سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت، فلسطینوں کی حمایت کا اعادہ

ریاض: خلیج تعاون کونسل نے سعودی عرب پر ہونے والے حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کا اعادہ کیا ہے جبکہ یمن کے وزیر خارجہ نے حوثیوں کی مسلح بغاوت کو انسانی بحران وجہ قرار دیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت میں خلیجی تعاون کونسل وزرائےخارجہ کا149واں اجلاس ہوا، جی سی سی ممالک کے وزرا نے شرکت کی۔

وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی وفدکی قیادت کی، خلیجی تعاون کونسل وزرائےخارجہ کے اجلاس کےاختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ طورپر سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی، جی سی سی نے  خطے میں امن و سلامتی کےفروغ کےلیے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

جی سی سی ممالک نے حوثی باغیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاض معاہدے پر عمل درآمدکی تاکید کی جبکہ خلیجی وزرائےخارجہ نے یمن کی آئینی حکومت کی تائید و حمایت کا اعادہ کیا۔

اعلامیے میں چند ہفتے قبل بحر عمان میں آئل ٹینکرپرحملوں کی بھی مذمت  کی گئی، مسئلہ فلسطین سےمتعلق جی سی سی کے مشترکہ غیرمتزلزل مؤقف کا اعادہ کیا گیا جبکہ فریقین کا رکن ممالک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہرسطح پریکجہتی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یمنی وزیر خارجہ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کی بغاوت کے باعث یمن میں انسانی بحران پیدا ہوا جبکہ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات،مضبوط تعلقات کیلئے اسٹریٹیجک معاہدےکےخواہش مند ہیں، بیروت سے تعلقات میں بہتری اور توازن کیلئے کوشاں ہیں، عراق تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔

Comments

- Advertisement -