پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

جنرل راحیل شریف سال 2015 کی سب سے مقبول شخصیت ہیں: پول

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2015 اپنی تمام تررعنائیاں، ہنگامہ خیزیاں اوردلچسپیاں اپنے دامن میں سمیٹے اختتام پذیرہوچکا ہے، عوام کی نظر میں جنرل راحیل شریف سال کی سب سے مقبول شخصیت رہے۔

عوام کی رائے جاننے کے لئے اے آروائی نیوزڈاٹ ٹی وی نے ایک پول کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں قارئین نے شرکت کی۔

اس پول میں عوامی رائے کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سال 2015 کی سب سے مقبول ترین شخصیت ہیں جب کہ دوسرے نمبر پرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور تیسرے نمبرپر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین براجمان ہیں۔

- Advertisement -

حیرت انگیز طور پرنوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہیں اورانہیں محض 1.2فیصد ووٹ ملے ہیں۔

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستان کی نامورشخصیات میں سے کون کتنے فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

پول کے نتائج خالصتاً عوام کی جانب سے دئیے گئے ووٹوں کی تعداد پرمبنی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں