اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے پری الیکشن اخراجات کی مد الیکشن کمیشن کو 18 ارب روپے کی رقم موصول ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو 18 ارب روپے کی رقم موصول ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پری الیکشن اخراجات کی مد میں رقم فراہم کی گئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عام انتخابات کے لیے پری الیکشن اخراجات ،الیکشن کمیشن کو 18 ارب موصول ،کل اخراجات 57 ارب تک ہوں گے pic.twitter.com/q7dtTAny1u
— Raja Mohsin Ijaz (@rajamohsinsays) January 21, 2023
الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق نیا تخمینہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، دو اسمبلیوں میں الگ انتخابات کے باعث اخراجات 10 ارب سے زائد بڑھ گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پہلے عام انتخابات پر 47 ارب روپے کا تخمینہ بھجوایا تھا لیکن اب دو اسمبلیوں میں الگ انتخابات کی وجہ سے کل اخراجات 57 ارب سے زائد ہوں گے۔