تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں کھیلوں پر اثر انداز ہونے لگیں

اسلام آباد: ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں کھیلوں پر اثر انداز ہونے لگیں، ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاریاں متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں نیشنل کوچنگ سینٹر کا عارضی کنٹرول ان کے حوالے کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید افضل زیدی نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے مطابق وفاق اور صوبوں میں انتظامی حکام کا فرض ہے کہ وہ کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ساتھ ان کے فرائض کی انجام دہی میں تعاون کریں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کا انعقاد جولائی کے آخر میں متوقع ہے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کراچی ایسٹ کی خواہش ہے کہ نیشنل اسپورٹس، ٹریننگ اینڈ کوچنگ سینٹر کراچی کو الیکشن کیمپ کے طور پر استعمال کیا جائے۔

خط میں پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کمپلیکس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ الیکشن جب بھی منعقد ہوں، اس سے بیس دن قبل کمپلیکس حوالے کردیا جائے۔

کراچی میں پہلا عالمی ریسلنگ کا دنگل سج گیا


ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے خط کے مطابق ٹریننگ سینٹر کا کنٹرول عام انتخابات کے انعقاد کے بعد ہی واپس کیا جائے گا، خیال رہے کہ اس دوران کمپلیکس میں کسی بھی قسم کا کھیلوں کا ایونٹ منعقد نہیں ہوپائے گا۔

دوسری طرف وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اس خط پر تشویش کا اظہار کیا ہے، وزارت کے سیکریٹری نے معاملہ چیف سیکرٹری سندھ سے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -