23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

انتالیس اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد، راحیل شریف سربراہ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فوج کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو 39 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ مقرر کر دیا گیا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بری فوج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) راحیل شریف کو 39 مسلم ممالک کی فوجوں کے اتحاد کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ چند دن قبل اس حوالے سے معاہدہ طے پایا گیا ہے تاہم انھیں فی الوقت اس معاہدے کی تفصیلات معلوم نہیں۔

- Advertisement -

وزیر دفاع نے بتایا کہ یہ فیصلہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا جو کہ دو یا تین روز قبل کیا گیا، ایسی تعیناتی کے لیے حکومت اور جنرل ہیڈکوارٹرز سے کلیئرنس کی ضرورت ہے اور یہ تعیناتی حکومتی منشا اور جنرل ہیڈ کوارٹرز کی کلیئرنس کے بعد ہی ہوئی ہوگی، یہ ایک اچھی بات ہے، امت مسلمہ کو ایسے اتحاد کی ضرورت ہے اس قسم کا فوجی اتحاد بننا چاہیے۔

انہوں نے اس تعیناتی کی مزید تفصیلات سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات ان کے علم میں نہیں ہیں کہ راحیل شریف کے اختیارات کیا ہوں گے اور ان کے عہدے کی مدت کیا ہوگی اس بارے میں مجھے علم نہیں۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر 2015 میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 30 سے زائد اسلامی ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس میں مصر، قطر،متحدہ عرب امارات،ترکی، ملائشیا، پاکستان اور کئی افریقی ممالک شامل ہیں۔

ابتدائی طور پر اس اتحاد میں 34 ممالک تھے تاہم کئی دیگر ممالک کی شمولیت کے بعد اس اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

مشترکہ فوجی اتحاد کا ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا، فوج کو دہشت گرد گروپوں کے خلاف تیار کیا جارہا ہے جو شدت پسندی میں ملوث گروپوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

یہ پڑھیں: راحیل شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں