ماسکو: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ماسکو میں روسی ڈائریکٹر فیڈرل سروس فارملٹری ٹیکنیکل کارپوریشن سےملاقات کی اور دو طرفہ پیشہ ورانہ امورپر تبادلہ خیال کیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کےدوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بات چیت میں علاقائی صورتحال، دفاعی معاملات کے ساتھ ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے روس کے ساتھ تکنیکی معاملات میں تعاون کا خواہاں ہے اور روس کے ساتھ پر امن بقائے باہمی کے تحت دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ چیف آف اسٹاف روس پہنچ گئے
قبل ازیں جوائنٹ چیف آف اسٹاف ماسکو پہنچے جہاں روسی وزارتِ داخلہ کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل راشد محمود نے وکٹری پارک میں واقعہ یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے‘‘۔
جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کارشین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کا بھی دورہ کیا اور روسی جنرل اسٹاف سے ملاقات بھی کی، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔