جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

ٹرمپ اور موجودہ پاکستانی قیادت کی یکساں سوچ ہے، جینٹری بیچ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں موجود امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور موجودہ پاکستانی قیادت کی یکساں سوچ ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جینٹری بیچ نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی گئی غلطیاں درست کرنے کا وقت آگیا ہے، موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک کاروباری شخصیت ہیں لہٰذا دونوں ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

امریکی سرمایہ کار نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینے کا ہے، آئندہ ماہ ماہرین کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کروں گا، توانائی کے شعبے میں لوگوں کو تربیت فراہم کریں گے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں امن و ترقی چاہتے ہیں۔

جینٹری بیچ نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے دنیا بھر میں جھوٹ سے امریکا کو شرمندگی کا سامنا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، پاکستان اور امریکا کا مستقبل تابناک ہے، یہ وقت پاکستان کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینے کا ہے۔

’پاکستانیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکاپ اکستان کی قدر کرتا ہے۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔‘

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ رچرڈ گرینیل نے پاکستان سے متعلق بات اپنی انڈر اسٹینڈنگ کے مطابق کہی، میرا خیال ہے رچرڈ گرینیل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں