سابق امریکی باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین 76 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق جارج فورمین کے اہلِ خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا انتقال 21مارچ کو ہوگیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق سابق امریکی باکسنگ لیجنڈ کی پرورش غریبی میں ہوئی تھی، جس کے سبب وہ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل نہیں کرسکے تھے۔
اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی ٹائٹل اور سیکڑوں میچز میں فتح حاصل کی۔
واضح رہے کہ جارج نے 1970ء سے 1980ء کے درمیان 4 شادیاں کی تھیں، جبکہ 1985ء میں انہوں نے پانچویں شادی کی اور اسی اہلیہ کے ساتھ وہ آخری سانس تک رہے۔
دوسری جانب سمرسٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان برطانوی آئرس کی لاش ایک دریا سے مل گئی ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مارچ کو سمرسٹ میں دریا سے ملنے والی لاش کے بارے میں حکام نے بتایا ہے کہ وہ 22 سالہ جیک آئرس کی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جیک آئرس پیر 3 مارچ کو لاپتا ہوا تھا، اور اس کی لاش 12 گھنٹے سے بھی کم عرصے بعد دریا سے مل گئی تھی، ایک راہگیر نے پولیس کو فون کر کے پانی میں لاش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔
حسن نواز پی ایس ایل میں کونسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟
اگرچہ پوسٹ مارٹم سے پتا چلا ہے کہ موت کی بنیادی وجہ ڈوبنا ہے، تاہم سمرسیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ موت غیر واضح ہے، اس لیے عوام سے مزید معلومات کی فراہمی کی اپیل کی گئی ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی تلاش بھی شروع کر دی ہے، اور سڑک سے گزرنے والی گاڑی مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ڈیش کیم چیک کر کے دیکھیں تاکہ پتا چلے کہ آخری لمحات میں باکسر کے ساتھ کیا ہوا تھا۔