کراچی: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر شہر قائد کی بریانی کے دیوانے ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کی طرف سے متعین سفیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، مارٹن کوبلر کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ وہ کبھی بازاروں تو کبھی جنگلوں میں سیر کے لیے نکل جاتے ہیں اور اس کا حال احوال سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
جرمن سفیر کی طرف سے اردو میں کیے جانے والے ٹویٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جرمن سفیر جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے
ایک روز قبل مارٹن کوبلر نے لاہور میں بریانی کھائی تو اس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعریفوں کے پُل باندھے تاہم آج جب انہوں نے کراچی کی بریانی کھائی تو اس کے دیوانے ہوگئے۔
ایک بار پھر مزیدار بریانی کھاتے ہوے بریانی کنگ #BiryaniKing شہر #Lahore میں مصالحہ جات کا بہترین امتزاج ۔ جلد کھانے کی بہترہن جگہ pic.twitter.com/U4SVALuyx6
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) October 25, 2018
مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مجھے مدعو کیا اور کھانے میں بریانی پیش کی جو بہت ہی زبردست ہے‘۔
حیران کن بات! #CMSindhOfficial مرادعلی شاہ کو#Karachi میں دیکھا. انہوں نےکل میری ٹویٹ دیکھی،جب میں #Lahore میں بریانی کھارہاتھا۔انکا مجھےکراچی کی بریانی کھانے کیلئےمدعو کرنابہت اچھا لگا. چھوٹا گوشت، مرغ اورمزےدار رائتہ! بے انتہا لذیذ تھا!۔شکریہ وزیراعلی!@presscmsindh pic.twitter.com/nMIrHAdphI
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) October 26, 2018
مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ ’کراچی کی بریانی بہت مزیدارہے‘۔
مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس آنے والے تمام مہمانوں کی تواضع بریانی سے کی اور انہٰں سندھی ٹوپی و اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔