اشتہار

جرمن سفیر کی عمران خان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر ایلفرڈ گرانس نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔

جرمن سفیر ایلفرڈ گرانس عمران خان سے ملاقات کیلیے لاہور کے علاقے زمان پارک آئے۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے سیاسی فلسفے سمیت اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا اور اس کے ملک پر ممکنہ معاشی و سفارتی اثرات پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ دستور سے انحراف کے جمہوریت پر سنگین منفی اثرات پر بھی بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کیلیے متحرک ہے، بنیادی حقوق کی ضمانت اور عوامی رائے کے بل بوتے پر حکومت کا قیام جمہوریت کی اساس ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی فیصلہ سازی میں دستور کی روشنی میں عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں