کراچی : جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، جرمن قونصلیٹ کراچی نے اوقات کار تبدیل کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں جرمن قونصل خانے کراچی نے پاسپورٹ کلیکشن کے اوقاتِ کار تبدیل کردیے۔
جرمن قونصلیٹ کراچی نے ایک ماہ کے لیے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی، جس کے تحت پیر تا جمعرات قونصلیٹ کراچی سہ پہر ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک پاسپورٹ کلیکشن کی سروسز فراہم کے گا۔
قونصل خانے نے رمضان المبارک میں پاسپورٹ کلیکشن کے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اس کا مقصد روزے کے مہینے کے دوران زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
توقع ہے کہ رمضان کے بعد باقاعدہ اوقات کار دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔