جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جرمن سفارتخانے کو خصوصی چارٹرڈ پرواز کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امریکا کے بعد حکومت نےجرمن سفارتخانےکوخصوصی چارٹرڈ پرواز کی اجازت دےدی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث پاکستان میں پھنسے جرمن شہریوں اور سفارتی عملے کی وطن واپسی کے لیے حکومت نےجرمنی سفارتخانےکوخصوصی چارٹرڈ پرواز کی اجازت دےدی۔

اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کےڈائریکٹرائیر ٹرانسپورٹ نےنوٹم جاری کیا ہے، سی اے اے نے وزارت خارجہ کی ہدایت پراجازت نامہ جاری کیا ہے۔

جرمنی کی جانب سےقطرائیرویز کے چارٹرڈ طیارے کو خصوصی اجازت دی گئی ہے،قطر ایئرویز کا طیارہ ہفتہ کو دوحہ سےکراچی پہنچےگا اور پھر اسلام آباد جائےگا۔

طیارے میں جرمن شہریوں سمیت سفارتی عملہ بھی فرینکفرٹ روانہ ہوگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نےخصوصی چارٹرڈ طیارےکیلئےایڈوائزری جاری کردی ہے،100سےزائدجرمن شہری کراچی اور 125شہریوں سمیت سفارتی عملہ اسلام آبادسےجائے گا۔

کراچی اوراسلام آبادایئرپورٹ پر مسافروں کی مکمل طبی جانچ اور اسکریننگ ہوگی، خصوصی طیارے کی آمد پر عملےسمیت کسی کو بھی جہاز سےاترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں