تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بڑا اعزاز؛ عالمی شہرت یافتہ برینڈ نے پاکستانی کمپنی کو پہلا آرڈر دیدیا

پاکستانی گارمنٹس انڈسٹری کیلئے بڑا اعزاز، مشہور برینڈ ہیوگو باس کا اسپورٹس ویئر اب سیالکوٹ میں تیار ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیوگو باس نے پاکستانی کمپنی کو اسپورٹس ویئر کا پہلا آرڈر دے دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مشہور جرمن برینڈ ہیوگو باس نے اسپورٹس ویئر کی تیاری کے لیے پاکستانی کمپنی کو پہلا آرڈر دے دیا ہے۔

گارمنٹس انڈسٹری کو ملنے والے اعزاز کی مبارکباد دیتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا کہ یہ کامیابی گزشتہ سال لاہور میں منعقد ہونے والے فیشن کنونشن کا نتیجہ ہے۔

انٹرنیشنل اپیرل فیڈریشن( آئی اے ایف) کا 35واں ورلڈ فیشن کنونشن گزشتہ سال 12 اور 13 نومبر کو لاہور میں ڈچ انڈسٹری ایسوسی ایشن موڈنٹ کے تعاون سے منعقد ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -