اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

جرمن فٹبالر کی اہلیہ پر تھائی لینڈ میں قاتلانہ حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی کپ جیتنے والے جرمن فٹبالر میٹس ہملز کی اہلیہ کے ساتھ تھائی لینڈ میں خوفناک حادثہ پیش آگیا۔

جرمن روزنامہ بِلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے فٹبالر میٹس ہملز کی اہلیہ کیتھی ہملز نے بتایا کہ میرے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا، ٹی وی شو کے بعد سڑک پر چہل قدمی کے دوران ڈاکوؤں نے مجھے لوٹ لیا اور مجھ پر تشدد بھی کیا۔

34 سالہ کیتھی ہملز نے کہا کہ کچھ روز قبل میں ایک بڑی مشکل میں پھنس گئی تھی، مجھ سے لوٹ مار کی گئی، یہ میری زندگی کا بدترین تجربہ ثابت ہوا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں زندہ بھی رہوں گی یا نہیں، اس کے باوجود میں ڈاکوؤں سے لڑی، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مجھ پر متعدد بار حملہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cathy Hummels (@cathyhummels)

کیتھی ہملز نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں، ڈکیتی کی واردات سے ہٹ کر بات کروں تو مجھے تھائی لینڈ میں بہت مزا آیا۔

تھائی لینڈ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے فیس بک پر بتایا کہ ڈکیتی کی ایک واردات میں جرمن خاتون پر حملہ کیا گیا، ڈاکو خاتون سے آئی فون موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cathy Hummels (@cathyhummels)

پولیس آفیسر نے کہا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، ان کو سخت سزا دی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں