اسلام آباد: ترکمانستان کے وزیرخارجہ رشید مریدوف پاکستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر اعلیٰ قیادتوں نے شاندار استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے وزیر خارجہ مریدوف کے پاکستان پہنچنے پر نورخان ایئربیس پر وزارت خارجہ حکام نے شاندار استقبال کیا۔
وزیرخارجہ ہم منصب شاہ محمودقریشی سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں خطے سمیت افغان امن اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مریدوف ملک کی اعلیٰ سول قیادتوں کے علاوہ عسکری قیادت سے بھی ملاقات ممکن ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جرمنی اور پاکستان باہمی تجارتی سرگرمیوں کے لیے تیار
پاک ترکمانستان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے دور میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اپنے اپنے وفود کی قیادرت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی خزانہ، پٹرولیم اور توانائی کے وزراء سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ملاقاتوں میں ترکمانستان کا وفد دوطرفہ، علاقائی اور کثیرالقومی امور تبادلہ خیال کرے گاْ۔