تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جرمنی میں مسجد اور بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کے باہر دھماکہ

برلن : جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈین میں دو بم دھماکے ہوئے، دھماکوں میں مسجد اور بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، خوش قسمتی سے دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمنی کے مشرقی شہر میں دو آئی ای ڈی دھماکے کیے گئے، پہلا دھماکہ ایک مسجد کے باہر کیا گیا، دھماکے کے وقت امام مسجد اپنے اہلخانہ کے ساتھ مسجد میں موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں وہ اور اہلخانہ محفوظ رہے۔

bomb

دوسرا دھماکہ بین الاقوامی کانفرنس سینٹرکے باہر کیا گیا، جرمنی میں دین اسلام سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، دھماکوں کو مذہبی منافرت کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرمنی میں اسلام مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے اور جرمن اسلام کانفرنس سے ایک روز قبل دھماکوں سے اس بات کی مزید نشاندہی ہوتی ہے۔

germany-2

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو دھماکے کے بعد تیزی سے موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ہوئے دیکھا۔


مزید پڑھیں :  جرمنی کےشہرانس باخ میں دھماکہ،1شخص ہلاک


ڈریسڈن کے پولیس چیف ہورسٹ کریچمر کے مطابق ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس کے پیچھے وہ عناصر کارفرما ہو سکتے ہیں، جو غیر ملکیوں سے نفرت کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -