تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جرمنی: خیراتی کپڑے چوری کرنے والا شخص ہلاک

برلن: جرمنی کے مغربی قصبے ویٹسلار میں خیراتی کپڑے چوری کرنے کے دوران ایک شخص کنٹینر میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مغربی قصبے میں عجیب واقعہ پیش آیا کہ جب عطیہ کیے جانے والے ملبوسات لے کر کنٹینر ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہا تھا۔

جرمن میڈیا کے مطابق کنٹنیر کے اندر ایک شخص کپڑے چوری کرنے کے لیے داخل ہوا مگر وہ واپس باہر نکلنے میں ناکام رہا اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 25  دسمبر کو مغربی قصبے ویٹسلا میں کپڑوں سے بھرے کنٹرینر کے اندر 40 سالہ شخص خاموشی سے داخل ہوا مذکورہ چور کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔

حکام کے مطابق خیرات یا عطیہ کے جانے والے پرانے ملبوسات جمع کرنے کے بعد کنٹینر شہر کی طرف جارہا تھا کہ گاؤں کا ایک شخص اس میں کپڑے چرانے کی غرض سے اندر داخل ہوا اور وہ وہیں پھنس گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کپڑوں سے بھرے کنٹینر کے باہر ایک شخص کی ٹانگیں لٹکی دیکھیں تو فوری طور پر پولیس اور متعلقہ محکمے کو اطلاع دی، چالیس سالہ شخص کو جب باہر نکالا تو اُس کی نبض بند ہوچکی تھی۔

واضح رہے کہ مستحقین کی مدد کے لیے جرمنی کے مختلف علاقوں میں کنٹینر رکھے جاتے ہیں جن میں شہری اپنے استعمال شدہ یا پھر نئے کپڑے رکھتے ہیں، مخصوص کنٹینر کے دروازے کو کھولنا ہر شخص کے بس میں نہیں ہوتا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -