ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مہنگی ترین گاڑی کی انوکھی چوری

اشتہار

حیرت انگیز

برلن:  جرمنی میں ایک شخص فراری کے نئے ماڈل کی گاڑی کو آزمائشی ڈرائیو کے لیے لے کر گیا اور واپس نہ آیا، پولیس حکام کے مطابق گاڑی چوری ہوگئی اور ملزم مفرور ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی پولیس کو ایک شخص کی تلاش ہے جس نے ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے 20 لاکھ ڈالر کی گاڑی لی اور وہ لے کر فرار ہوگا۔

پولیس حکام کے مطابق چوری ہونے والی گاڑی فراری اسپورٹس کا نیا ماڈل ہے، کار چوری کرنے والے شخص کی تصویر اور حلیہ جاری کردیا گیا، حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مفرور چور کو پکڑوانے میں مدد کریں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی میں انوکھی چوری، چور گھر سے مہنگا طوطا لے اڑا

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن پولیس نے بتایاکہ چور نے ڈسلڈورف شہر سے 1985 ماڈل کی قیمتی سپورٹس کار فراری 288 جی ٹی او چوری کی۔ پولیس کے مطابق چور چشمہ لگایا ہوا تھا جب کہ اُس نے نیلے رنگ کا کوٹ بھی پہن رکھا تھا۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاع سامنے آئی کہ پولیس نے ایک گیراج پر چھاپہ مار کر چوری ہونے والی فراری برآمد کرلی تاہم اُسے لے جانے والے چور کی تلاش تاحال جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی چوری کرنے والے شخص نے خود کو مالک کے سامنے خریدار ظاہر کیا اور گاڑی چیک کرنے کے لیے اسے چلانے کی اجازت مانگی، مالک جیسے ہی گاڑی سے باہر اترا اُس نے ریس کا ایکسلریٹر دبایا اور فرار ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں