روس نے جرمنی کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو حملوں کے لیے میزائل دینے سے باز رہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے یوکرین کو ایک ہزار کلومیٹر رینج کے ٹارس میزائل دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔
روس نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین نے جرمن لانگ رینج میزائل ٹارس کااستعمال کیا تو جوابی کارروائی کریں گے، جرمن میزائل یوکرین کےذریعے استعمال ہوئے تو جرمنی بھی نشانہ بنےگا۔
روسی وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ جرمنی کی جنگ میں براہ راست شمولیت اب واضح ہوچکی ہے جرمنی ایک بار پھر تباہی کی راہ پرگامزن ہے۔
روسی فوج نے کہا ہے کہ جرمن میزائل کے ڈیٹا سسٹمز مغربی سیٹلائٹ سے منسلک ہیں جرمن میزائل یوکرینی خود نہیں چلا سکتے اسے معاونت کی ضرورت ہوگی۔
رائٹرز کے مطابق جرمنی نے روس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر اپنی افواج کو الرٹ کر دیا ہے۔
جرمن فوج کو طویل فاصلے تک مار والے ہتھیاروں اور فضائی دفاعی نظام پر توجہ کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرمن آرمی چیف کا خفیہ حکم نامہ منظرعام پر آگیا جس میں جرمن فوج کو 500 کلومیٹر سے زائد رینج کے ہتھیار جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جرمن فوج کو الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیت اپنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
جرمنی میں لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے سویڈن ماڈل اپنانےکی تیاری کی جارہی ہے۔